اسمارٹ فون کی اسکرین سے خراشیں کیسے دور کریں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسمارٹ فون کی اسکرین سے خراشیں کیسے دور کریں؟

جیب میں چابیاں ہو یا حادثاتی طور پر گر گیا ہو، ہمارے فون اکثر خراشوں اور رگڑ کا شکار ہوتے ہیں۔

ویسے تو سب سے بہترین (اور محفوظ) طریقہ تو یہ ہے کہ ان خراشوں اور رگڑ کے شکار آئی فون، اینڈرائیڈ فون یا کوئی بھی موبائل ڈیوائس کی اسکرین بدل دی جائے۔

مگر یہ کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر وارنٹی والے آئی فون کی اسکرین بدلنے کے لیے ایپل 29 ڈالرز چارج کرتی ہے (پاکستان میں اس کمپنی کا کوئی آﺅٹ لیٹ نہیں، تو یہاں چارجز مختلف ہوسکتے ہیں)، بغیر وارنٹی آئی فون پر یہ فیس ڈیڑھ سو ڈالرز تک پہنچ جاتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے ارگرد ہی کافی چیزیں ایسی موجود ہیں جن سے اینڈرائیڈ یا آئی فون کی خراشوں کو کافی حد تک ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور جیب پر کوئی بوجھ بھی نہیں پڑتا۔

یہاں ایسے ہی ٹوٹکے جانیں جو کسی نہ کسی حد تک فون کی معمولی خراشوں کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ

فون کی اسکرین پر معمولی خراشوں کے لیے زیادہ دور مت جائیں بلکہ باتھ روم میں جاکر ٹوتھ پیسٹ کو اٹھالیں، مگر خیال رکھیں اصل ٹوتھ پیسٹ، جیل سے بنا ٹوتھ پیسٹ نہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار کسی صاف اور نرم کپڑے پر لگائیں، اس کے بعد نرمی سے کپڑے کو اسکرین پر اس وقت تک رگڑیں، جب تک خراش ختم نہ ہوجائے۔ اس کے بعد اسکرین کو معمولی گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے، یعنی اتنا پانی نہ ہو کہ فون کے اندر ہی چلا جائے۔ ایک برتن میں ایک حصہ پانی اور دو حصے بیکنگ سوڈا مکس کریں، اسے اس وقت تک پھینٹیں جب تک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائیں، اس پیسٹ کو صاف اور نرم کپڑے پر لگائیں اور نرمی سے فون کی خراشوں پر رگڑیں۔ اس کے بعد دوسرے صاف مگر معمولی گیلے کپڑے سے اسکرین کو صاف کردیں۔

بے بی پاؤڈر

بے بی پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر ایک پیسٹ بنائیں اور بیکنگ سوڈا کی طرح ہی صاف اور نرم کپڑے پر لگا کر خراشوں پر رگڑیں، بس خیال رکھیں کہ پانی بہت زیادہ نہ ہو۔

ویجیٹیبل آئل

چھوٹے خراشوں کے لیے ویجیٹیبل آئل کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، ایک چھوٹی سی بوند آئل کی خراشوں پر گرانا انہیں فوراً ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

کار اسکرین ریموول کریم

گاڑیوں کے شیشے پر خراشیں دور کرنے والی کریمیں بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، بس ان کی تھوڑی سی مقدار لیں اور کپڑے سے نرمی سے صاف کریں۔

ریگ مال

ویسے کھردرے ریگ مال کو اسکرین کی خراشیں دور کرنے کے لیے استعمال کرنا کچھ زیادہ اچھا خیال نہیں، تو ہم اسے فون کی اسکرین پر استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے، مگر اس کی مدد سے فون کے بیک پر موجود خراشوں کو ضرور دور کیا جاسکتا ہے۔ اگر ریگ مال اس مقصد کے لیے استعمال کریں تو ضروری ہے کہ وہ کم کھردرا ہو اور نرمی سے استعمال کریں، ورنہ انجام زیادہ خراشوں کی صورت میں نکلے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *