گھر کے ’ناپسندیدہ‘ کاموں کے لیے بھی روبوٹ 4این ای ون تیار ہو گیا یہ روبوٹ آپ کے گھر کا کچرا بھی باہر پھینک دیتا ہے۔
کیا کبھی ایسے روبوٹ تیار ہو سکیں گے جو بالکل انسانوں جیسی صلاحیت رکھتے ہوں؟ چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے دیگر منصوبوں کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوال اہم ہوتا جا رہا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ انجینیئرنگ کی دنیا کا تخیل ایک ایسے روبوٹ کی تیاری کی جانب مائل ہو چکا ہے جو انسان کی طرح سوچتا اور عمل کرتا ہو۔
اس سفر میں اب تک چند نتائج سامنے آ چکے ہیں: ہم جان چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیچیدہ سوچ کا عمل اور دماغ کی تخلیقی صلاحیت کی نقل کی جا سکتی ہے لیکن ایک روبوٹ گھر کا کچرا بھی باہر پھیک سکتا ہے۔
امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو گھر کے روزمرہ کے کاموں میں مدد دیتا ہے، گھر سے کچرا اٹھا کر باہر پھینکنا ہو یا کوئی اور کام جو خود نہیں کرنا چاہتے تو اس کے لیے روبوٹ کی مدد لے سکتے ہیں۔
روبوٹ فور این ای ون صفائی کا کام نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے، کچرا بھی باہر پھینک دیتا ہے،