آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، پاکستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، پاکستان

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، پاکستان

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت تمام وعدے پورے کر رہا ہے، فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن تنخواہ، پنشن،نان ای آر ای ترقیاتی اخراجات کیلئے دوسری سہ ماہی کے فنڈ جاری کر چکا۔ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیو ڈویژن نے وزارتوں کو ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈ کا اختیار دیا ہے، جاری کردہ فنڈز بینفشریز کو منتقل ہو رہے ہیں۔

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ حسب روایت کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجراء یقینی بنایا، بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلئے فنڈ سی ڈی ایم پی کی ضرورت کے مطابق دستیاب کروائے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی محصولات کی وصولی اور دیگر وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی بھی ٹریک پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *