امراض قلب اور کینسر سے بچانے کے لیے بہترین غذا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امراض قلب اور کینسر سے بچانے کے لیے بہترین غذا

اگر آپ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور کینسر سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال عادت بنالیں۔ یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آئی آر سی سی ایس انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجیکل سائنسز کی اس تحقیق میں گزشتہ 20 برسوں سے زائد عرصے کے دوران ہونے والی 48 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسے ان عناصر کی روک تھام کرتا ہے جن سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح یہ غذا جگر، لبلبے، پھیپھڑوں، مثانے، خون، گردوں اور کینسر کی دیگر مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ غذاؤں کا استعمال صحت پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہمارا انتخاب اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقصان دہ نباتاتی غذائیں جیسے فروٹ جوسز، ریفائن اجناس، آلو کے چپس اور سوڈا وغیرہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والوں کا طرز زندگی بھی صحت مند ہوتا ہے اور وہ فاسٹ فوڈ اور میٹھے مشروبات سے گریز کرتے ہیں۔

درحقیقت دیگر احتیاطی تدابیر جیسے ورزش نہ کرنے کے باوجود نباتاتی غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران جن تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا، ان میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کو محض 8 ہفتے تک استعمال کرنے سے کولیسٹرول کی سطح میں 10 سے 15 فیصد، انسولین کی سطح میں 25 فیصد جبکہ جسمانی وزن میں 3 فیصد کمی آتی ہے۔

محققین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے کینسر، امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ دہی، پنیر، دودھ اور انڈوں کا استعمال صحت کو زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *