واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کےاکاؤنٹ بند کردیئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کےاکاؤنٹ بند کردیئے

واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کےاکاؤنٹ بند کردیئے

 بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارتیوں کے خلاف اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واٹس ایپ نے دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر اپریل 2024 میں 71 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ہر ماہ لاکھوں اکاونٹس بند کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ اپریل کے مہینے میں 71 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔جبکہ یہ اکاؤنٹس بند ہونے کی بڑی وجہ اسکیمنگ اور اکاؤنٹس کی جانب سے پالیسیز کی خلاف ورزی شامل ہے۔

ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ پالیسیز کی خلاف ورزی پر مزید اکاؤنٹس بھی بند کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 71 لاکھ میں 13 لاکھ ایسے بھی اکاؤنٹس تھے جنہیں شکایت موصول ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ نے بند کر دیا۔جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے مشکوک اکاؤنٹس کی پہچان کے لیے جدید مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالاٹکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ کو 10 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب واٹس ایپ اکاونٹس مختلف وجوہات کی بنا پر بند کر سکتا ہے، جن میں بڑی وجوہات میں پالیسی کی خلاف ورزی، قانونی خلاف ورزی اور صارفین کی جانب سےاکاونٹ رپورٹ کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *