اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی منفرد لیپ ٹاپ تیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی منفرد لیپ ٹاپ تیار


اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا منفرد لیپ ٹاپ تیار کیا گیا ہے جس میں کوئی اسکرین نہیں۔

جی ہاں واقعی اس لیپ ٹاپ میں کوئی اسکرین نہیں بلکہ اے آر گلاسز کو صارفین اسکرین کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ اسپیس ٹاپ جی 1 نامی لیپ ٹاپ کے اے آر گلاسز پہننے سے آنکھوں کے سامنے 100 انچ کی ورچوئل اسکرین نمودار ہو جائے گی۔

چونکہ سب بھاری ہارڈ وئیر لیپ ٹاپ کے اندر ہیں تو اے آر گلاسز کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اسے spatial کمپیوٹنگ عہد کا لیپ ٹاپ قرار دیا ہے جس کے اے آر گلاسز لیپ ٹاپ سے کنکٹ ہوتے ہیں جبکہ کی بورڈ اور کی پیڈ بھی اس میں موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق اے آر گلاسز کی 100 انچ کی ورچوئل اسکرین حقیقی دنیا میں تیرتی محسوس ہوتی ہے۔

اس کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسر موجود ہے جبکہ 16 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہے۔ گلاسز میں اوپن ائیر اسپیکر سسٹم بھی موجود ہے جبکہ شیشوں کی جگہ او ایل ای ڈی ڈسپلے گلاسز میں دیا گیا ہے تاکہ ورچوئل اسکرین حقیقی محسوس ہو۔

اگر ورچوئل اسکرین استعمال نہیں کرنا چاہتے تو یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے مانیٹر کو لیپ ٹاپ سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

وائی فائی 7، بلیو ٹوتھ 5.3، سم کارڈ سپورٹ، 5 اور 4 جی جیسے وائرلیس فیچرز اس میں دستیاب ہوں گے جبکہ اس کی بیٹری سنگل چارج پر 8 گھنٹے تک کام کر سکے گی۔

اس لیپ ٹاپ کا آپریٹنگ سسٹم بھی کسی حد تک اینڈرائیڈ جیسا ہوگا جبکہ ویڈیو کالز کے لیے 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *