بھارتی انتخابات حکمران اتحاد کو بڑا دھچکا سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی انتخابات حکمران اتحاد کو بڑا دھچکا سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی



بھارتی انتخابات حکمران اتحاد کو بڑا دھچکا سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی انتخابات میں’’ گاندھی اتحاد‘‘ کی غیر متوقع کامیابیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ان انتخابات میں دو بڑے سیاسی اتحادوں نے حصہ لیا تھا۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی حسب سابق نیشنل ڈیموکریٹک الاؤنس کے انتخابی پلیٹ فارم سے میدان میں اتری جب کہ 37 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (I.N.D.I.A) کی قیادت کانگریس نے کی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس کی زیر قیادت انتخابی اتحاد نےحیران کن طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور مودی کے انتخابی اتحاد کے مقابلے میں اب تک 232 نشستوں پر میدان مارلیا۔دوسری جانب اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق مودی کا انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس محض 292 نشتیں ہی حاصل کر پایا جب کہ ان کا دعویٰ 400 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کا تھا۔مودی کی جماعت کی نشستوں میں کمی اور اپوزیشن کی حیران کن کامیابی پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ انڈیکس 4378 پوائنٹس سے گر کر 72 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ یہ گزشتہ 4 برسوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *