میکسیکو میں خاتون میئر قتل19 گولیاں ماری گئیںساتھ سکیورٹی گارڈ بھی نشانہ بنا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میکسیکو میں خاتون میئر قتل19 گولیاں ماری گئیںساتھ سکیورٹی گارڈ بھی نشانہ بنا



میکسیکو میں خاتون میئر قتل19 گولیاں ماری گئیںساتھ سکیورٹی گارڈ بھی نشانہ بنا

میکسیکوسٹی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے اعلان کے کچھ دیر بعد ایک کوٹیجا قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ءسے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں، وہ اس عہدے کے لئے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فوراً بعد انہیں ہسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ، حملے میں ان کا سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون میئر پر اس حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، یولینڈا سانچیز کو ستمبر 2021ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات تھیں، انہیں 2023ء میں تین دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *