نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کے سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر امریکا نے ردعمل میں کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے, ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔