ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جس کو سالوں سے ہربل دوائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ساتھ ہی یہ اسکن کئیر پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے مطابق ایلوویرا صرف جِلد اور ہربل پراڈکٹس کے علاوہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جی ہاں! جہاں اس قدرتی بےشمار فوائد والے پودے کا استعمال شیمپو، لوشن، کریم اور مرہم وغیرہ میں کیا جاتا ہے وہیں اسے ذیابیطس سے نجات کے لیے استعمال کرنا بھی مفید ہے۔
ذیابیطس کیا یے؟
انسان کے خون میں ضرورت سے زیادہ گلوکوز یا چینی کی مقدار شامل ہو جانا اور اس کی وجہ سے جسم میں انسولین کی کمی ہونا ذیابیطس کہلاتا یے۔
ذیابیطس کے خاتمے کے لئے ایلوویرا کا استعمال:
ایلوویرا جسم میں موجود خون میں شامل ہو کر جسم سے گلوکوز یا چینی کی مقدار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایلوویرا زیابطیس کے قدرتی علاج کے طور پر کام کرتا یے۔
ذیابیطس کے لیے ایلوویرا کے استعمال کا طریقہ کار:
روزانہ 2 چمچ ایلوویرا جیل صبح شام کھائیں یہ جسم میں گلوکوز کے لیول کو کم کرے گا اور خون میں قدرتی انسولین کی روانی کو بحال کرے گا۔