اگر آپ چہرے پر لگانے والی کریم کے صحیح استعمال کے بارے میں یقینی نہیں ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ بات آپ کے لئے عجیب ہو، لیکن یہ سچ ہے کہ فیس کریم استعمال کرنے کے کچھ صحیح طریقے موجود ہیں اور آپ کو ان طریقوں کی ضرورت ہے۔
پہلے اپنا منہ دھو لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دن میں کس وقت آپ اپنے چہرے پر کریم لگاتے ہیں آپ جس وقت بھی فیس کریم چہرے پر لاگو کرنے لگیں پہلے اپنا چہرہ اچھی طرح دھو لیں اس طرح آپ پسینے سے نجات حاصل کرلیں گے اور آپ کے چہرے پر اگر کسی پہلے سے کئے گئے میک اپ کے اثرات موجود ہیں تو وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔
منہ دھونے سے آپ کے مسام کھل جائیں اور کریم کو ان کے اندر تک جا کے اپنا جادو دکھانے کا موقع ملے گا ۔آپ کسی اچھے کلینرز کا استعمال کریں تو اور بھی بہتر ہے۔
ہمیشہ فیس کریم کا استعمال نم دار جلد پر کریں اگر آپ اپنی جلد کے مکمل طور پر سوکھنے کا انتظار کریں گے تو کریم صحیح طورپر کام نہیں کرے گی۔
جب آپ گیلی سطح پر کریم کا استعمال کرتے ہیں تو نم دار سطح پر کریم بہتر طریقے سے کام کرتی ہے جب کریم لگا چکیں تو تب جلد کو خشک ہونے دیں۔
کریم کم مقدار میں لگائیں چہرے پر فیس کریم استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کریم کو کم مقدار میں لگایا جائے کیونکہ زیادہ مقدار میں کریم مل دینے سے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آتے اور اس طرح کریم کو جلد میں جذب ہونے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور آپ کا چہرہ بھی چپچپا رہتا ہے۔
بہتر ہے کہ پوری انگلی لگانے کی بجائے چہرے پر کریم کے چھوٹے چھوٹی دھبے لگائیں اور بعد میں چہرے پر لگی کریم کی سطح ہموار کرلیں اس طرح آپ اپنے چہرے پر ہر جگہ کریم لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔