وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بڑی خبر، انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ سکالرشپ اورلوکل سکالرشپ پروگرام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بڑی خبر، انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ سکالرشپ اورلوکل سکالرشپ پروگرام


پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے فیز میں 14 اضلاع میں سینٹر آف ایکسی لینس کے لئے 651 ملین فنڈز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ پہلے فیزمیں رواں سال 12 اسپیشل بچوں کے اسکولوں کومکمل ری ویمپ کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے ان ڈوراور آؤٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا، اسپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈر کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے جبکہ سی سی وی ٹی کیمرے کے ذریعے سیکرٹری آفس میں ڈیش بورڈ پر لائیو سٹریمنگ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بسوں میں ٹریکرز کے ذریعے بچوں کی آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی ایکٹویٹی روم بنائے جائیں گے، سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کا بجٹ سکول ایجوکیشن سے الگ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے خصوصی بچوں کیلئے تربیت یافتہ ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا حکم دیا اور وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ جتنی پیسے چاہییں مہیا کئے جائیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں محکمہ مال کے سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کیلئے بھی فنڈز منظور کئے گئے۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *