روس اور یوکرین جنگ کے دوران زیرِ زمین 2 دن کی شادی کی کہانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روس اور یوکرین جنگ کے دوران زیرِ زمین 2 دن کی شادی کی کہانی



روس اور یوکرین جنگ کے دوران زیرِ زمین 2 دن کی شادی کی کہانی

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس سے جنگ کے دوران جب یوکرین پر بمباری اور حملے جاری تھے تو اسی دوران ایک مرد اور خاتون فوجی کے درمیان محبت بھی جاری تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یوکرین کا شہر ماریوپول روسی بمباری کے نتیجے میں برباد ہوگیا تھا، شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی تھیں اور کئی لوگ مارے گئے تھے لیکن اسی شہر میں کئی میٹر زمین کے نیچے دو لوگوں کے درمیان محبت کی منفرد کہانی چل رہی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022ء میں روسی افواج کی جانب سے شہر کو گھیرے میں لئے جانے کے بعد 33 سالہ والیریا سبوٹینا نے یہاں پناہ لی تھی۔خاتون نے اس دوران ایک صنعتی پلانٹ کے نیچے بنائے گئے سوویت دور کے بنکر میں پناہ لی تھی جہاں وہ یوکرینی فوجیوں اور عام شہریوں کے ساتھ فوج کی ایک پریس افسر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بنکر میں خاتون کا منگیتر اور یوکرینی فوج کا افسر 34 سالہ اینڈری سبوٹین بھی تھا جو اس صنعتی پلانت کی حفاظت پر مامور تھا۔ ان دونوں کی ملاقات 3 سال قبل ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اپریل کو صنعتی پلانٹ پر ایک بڑا بم حملہ کیا گیا جس میں کئی لوگ مارے گئے اور خاتون زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں 8 دن پلانٹ کے زیر زمین ہسپتال میں گزارنے پڑے۔خاتون کا بتانا ہے کہ ہر طرف خون کی بدبو آ رہی تھی، وہ بہت ہی خوفناک جگہ تھی جہاں ہمارے زخمی ساتھی کٹے ہوئے اعضاء کے ساتھ ہر طرف پڑے تھے۔ زخمیوں کو مناسب طبی امداد بھی نہیں مل سکی کیونکہ وہاں طبی سامان بہت کم تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اینڈری سبوٹین کو اپنی منگیتر کی فکر ہونے لگی اور ا±س نے زیر زمین بنکر میں ہی شادی کرنے کی پلاننگ شروع کی۔خاتون کا بتانا ہے کہ مجھے لگا کہ اسے جلدی ہے اور جیسے ہمارے پاس مزید وقت نہیں ہوگا، اینڈری سبوٹین نے بنکر میں ہی موجود ٹِن کے ورق سے شادی کی 2 انگوٹھیاں بنائیں اور مجھ سے شادی کرنے کا پوچھا تو میں نے ہاں کہہ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 مئی کو زیر زمین بنکر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں اس جوڑے کی شادی ہوئی، اس موقع پر دلہا دلہن نے شادی کے کپڑوں کے طور پر اپنی فوجی وردیاں پہنی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈری نے اپنی بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ گھر واپس جائیں گے تو اصلی انگوٹھیوں کے ساتھ دوبارہ سے شادی کریں گے لیکن دو دن بعد 7 مئی کو صنعتی پلانٹ پر حملے کے نتیجے میں اینڈری مارا گیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *