جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں حادثہ 11 مزدور ہلاک اور  75 زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں حادثہ 11 مزدور ہلاک اور  75 زخمی



جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں حادثہ، 11 مزدور ہلاک اور  75 زخمی

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں لفٹ گرنے سے11 مزدور ہلاک اور  75 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیر کی شام کو شمال مغربی شہر رسٹنبرگ کی پلاٹینم کی کان میں مزدوروں سے بھری لفٹ اچانک تقریباً 200 میٹر کی بلندی سے گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی شفٹ ختم ہورہی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا دنیا کا سب سے بڑا پلاٹینم پیدا کرنے والا ملک ہے، یہاں  2022 میں کان کنی کے کئی حادثات میں 49 ہلاکتیں ہوئیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *