امریکا کے معروف یوٹیوبر ایلکس چوئی کو ایک خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو شوٹ کرنے پر کیلیفورنیا کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں لمبرگینی پر ہیلی کاپٹر سے آتش بازی کرتے ہوئے دکھایا تھا۔
ایلکس چوئی نے ہیلی کاپٹر سے اسپورٹس کار پر حملہ کرتی ویڈیو کو (Destroying a Lamborghini with Fireworks) کا عنوان دیا تھا جس میں 2 خواتین کو ہیلی کاپٹر میں سان برنارڈینو کاؤنٹی میں گاڑی پر آگ کے شعلے برساتے ہوئے دکھایا گیا۔
11 منٹ طویل اِس ویڈیو کو اب یوٹیوبر ایلکس چوئی کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایلکس چوئی کو 5 جون کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلکس چوئی پر ہیلی کاپٹر میں آگ لگانے والا آلہ رکھنے کا الزام عائدکیا گیا ہے جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔
ایلکس چوئی کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر پر الزامات درست ہونے کی صورت میں 10 سال قید ہو سکتی ہے۔