چلتی موٹر سائیکل پر ٹائی ٹینک پوز نوجوان کو مہنگا پڑگیا، 12 ہزار روپے جرمانہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چلتی موٹر سائیکل پر ٹائی ٹینک پوز نوجوان کو مہنگا پڑگیا، 12 ہزار روپے جرمانہ



چلتی موٹر سائیکل پر ٹائی ٹینک پوز نوجوان کو مہنگا پڑگیا، 12 ہزار روپے جرمانہ

بھارت کے شہر کانپور میں ایک نوجوان کو چلتی موٹر سائیکل پر ہالی وُڈ مووی ٹائی ٹینک کے ایک پوز کا اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ سڑک پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نوجوان اُس پر کھڑا ہوگیا۔ اس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرکے اُس پر 12 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور اُس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا۔

نوا گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے گنگا بیراج میں رونما ہونے والے واقعے میں نوجوان کو دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوگئے جس کے نتیجے میں چند گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں اور گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہیکل ایکٹ کے تحت ایسی کوئی بھی سرگرمی برداشت نہیں کی جاسکتی جس کے نتیجے میں ٹریفک میں خلل واقع ہوتا ہو اور کسی کی زندگی کو خطرہ بھی لاحق ہوتا ہو۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *