اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی بجٹ تجویز پر ایک بار پھر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد حکومت نے ایک بار پھر اس تجویز کو مسترد کر دیا اور یکم جولائی سے 2024 سے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد پر برقرار رہے گی۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز کو مسترد کیا۔
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے کی تجویز دی تھی، جس سے مالی سال 25-2024 کے لیے 40 سے 50 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کا امکان تھا۔ تاہم وزیر اعظم شریف نے عام لوگوں پر فوری طور پر مہنگائی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔