بجٹ میں سولر پینل خریدنے والوں کو بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بجٹ میں سولر پینل خریدنے والوں کو بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں، درآمد اور ڈیوٹی میں رعایت کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹ اور اس سے منسلک آلات اور سولر پینلز و انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایت دینے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سولر کی ملک کی مقامی ضرورت بھی پوری ہوسکے گی اور برآمد بھی کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کے لیے 253 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *