آئی ایم ایف شرائط پر پیشگی عملدرآمد شروع بجلی صارفین کیلئے بری خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی ایم ایف شرائط پر پیشگی عملدرآمد شروع بجلی صارفین کیلئے بری خبر

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کو منانے کیلئے حکومت نے شرائط پر پیشگی عملدرآمد شروع کردیا، آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بجلی کے یونٹ کی بنیادی قیمت 27 روپے 66 پیسے فی یونٹ، بجلی کی قیمت 9 روپے 69 پیسے اور کیپسٹی چارجز 17 روپے 66 پیسے فی یونٹ مقرر کردیئے گئے، آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے مجموعی طور پر 3277 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کی قیمت کی مد میں 1116 ارب روپے اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 2116 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، نیپرا نے آئندہ مالی سال میں صارفین کو بجلی کی فروخت سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں فرنس آئل سے 87 روپے فی یونٹ تک بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ ،ونڈ سے 37 روپے اور سولر سے 36 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ درآمدی کوئلے سے 371 روپے تک فی یونٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال میں ایل این جی سے 30 روپے فی یونٹ ،پن بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ تک ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *