بجلی 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہوگی یا نہیں نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بجلی 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہوگی یا نہیں نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ویب ڈیسک: بجلی 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہوگی یا نہیں، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ماہانہ پروڈکشن پلان منظور نہیں ہو سکا۔ ماہانہ پروڈکشن پلان لائیں گے تو کنزیومر پر بھاری بوجھ پڑے گا۔ گیس میں ماہانہ پروڈکشن پلان ممکن نہیں ہے۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی پہلے 14 دن موسم کافی اچھا رہا بارشیں بھی ہوئیں۔ ٹمپریچر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارا جنریشن پیٹرن بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ اس وقت پیک ٹائم شفٹ بھی ہوگیا ہے اور زیادہ بھی ہوگیا ہے۔ مئی میں ونڈ پاور پلانٹس کی بجلی کی پیداوار بہتر رہی۔ جولائی میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے طلب کم ہوسکتی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ مسئلہ ہے۔ یہ صرف باتیں ہیں کہ لوڈ شیڈنگ صرف نقصان والے فیڈرز پر ہے۔ اس وقت ہر جگہ ہی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ اس وقت بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے۔

آر ایل این جی کی مینڈیٹری امپورٹ کی پالیسی پر نیپرا اتھارٹی کا اظہار پسندیدگی:

نیپرا اتھارٹی نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آر ایل این جی کے معاہدے کب ختم ہو رہے ہیں۔ این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ آر ایل این جی معاہدے پر آئندہ سال نظرثانی ہوگی۔ مئی کیلئے ایل این جی کی ڈیمانڈ کا اندازہ جنوری میں لگایا گیا تھا۔

این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ دسمبر تک سات ارب ڈالر کی آر ایل این جی درآمد ہونی ہے۔ صنعتی شعبے میں بھی آر ایل این جی کی کھپت کم ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *