قومی اسمبلی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کی ترمیم پیش کردی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل میں دیگر ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جس کے بعد اپوزیشن نے فنانس بل کے خلاف ترامیم پیش کیں جن کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن اور چوری کو ٹھیک کرنا ہے، ایف بی آر کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری دو سے تین سال کا منصوبہ ہے، انرجی سیکٹر اور پاور سیکٹر کی ریفارم بجٹ کا حصہ ہیں۔