ویب ڈیسک: (حیدر منیر) یکم جولائی سے بیکری مصنوعات پر دس فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رس، بن، شیر مال اور دیگر مصنوعات دس فیصد مہنگی ہوجائیں گی۔ بیکری مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آٹا اور میدہ سستا ہونے سے حکومت نے بیکری مصنوعات دس فیصد سستی کرائی تھیں۔
فیکٹری مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بیکری مصنوعات پر دس فیصد سیلز ٹیکس ختم کرے۔
Source link