ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور



 اسلام آباد:ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور  کرلی گئی ہے۔ فنانس بل قومی اسمبلی پیش کیاگیا اوراس کی منظوری دی گئی۔  فنانس بل 2024-25 میں بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کی گئی۔
 
یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا کے سفر کے لیے بزنس، کلب اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ٹیکس کی شرح ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔

اسی طرح، یکم جولائی سے امریکہ اور کینیڈا کے لیے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ مشرق وسطیٰ اور افریقا کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *