لاہور: شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،16 سالہ لڑکی جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور: شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،16 سالہ لڑکی جاں بحق



لاہورمیں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سےسولہ سالہ لڑکی کی جاں بحق ہوگئی ۔پولیس نےمقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے رضوان گارڈن میں شادی کہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران دلہا کےدوستوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 16 سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیےاہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

واقعہ کے بعد دلہا اور اسکے دوست موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لڑکی کے والد کے بیان پر نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔دلہا کے والد اور والدہ کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *