1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں ہیں؟ اس حوالے سے ادارۂ شماریات کی دستاویز سامنے آ گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت کی سہولتیں 19.83 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے جون میں صحت کی سہولتیں 1.41 فیصد مہنگی ہوئیں۔

گزشتہ 1 سال میں تعلیمی سہولتیں 15.86 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے میں جون میں تعلیمی سہولتیں 0.29 فیصد مہنگی ہوئیں۔

گزشتہ 1 برس کے دوران ملبوسات 17.80 فیصد مہنگے ہوئے، مئی کے مقابلے میں جون میں ملبوسات کی قیمتیں 0.92 فیصد بڑھ گئیں۔

مالی سال 24-2023ء میں ٹرانسپورٹ کے کرائے 10.38 فیصد بڑھے ہیں، تاہم مئی کے مقابلے میں جون میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 24-2023ء میں ریسٹورنٹ اور ہوٹل 11.88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *