ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز ٹیمیں شوگر ملوں پر تعینات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز ٹیمیں شوگر ملوں پر تعینات



فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمہ کے لئے فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کر دی ہیں۔ چینی ان مصنوعات میں شامل ہے جس کی پیداوار اور فروخت کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی کی کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے۔ ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے پر مال ضبط اور ڈیفالٹر کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ٹیکس چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *