کھانا فرائی کرتے وقت ان ہیکس پرعمل کرنے سے تیل کے چھینٹے نہیں اڑیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کھانا فرائی کرتے وقت ان ہیکس پرعمل کرنے سے تیل کے چھینٹے نہیں اڑیں گے

کھانے کو تلتے وقت اکثر تیل جھلکنے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے چیزوں کو تلنے میں ڈر لگتا ہے آج ہم آپ کو چند ایسے ٹوٹکے بتانے ٓجارہے ہیں۔ جو آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

کھانے کو پکانے کے مختتلف طریقے ہوتے ہیں جیسےابالنا، پکانا، یا تیل میں تلنا۔ کچن میں ایسے بہت سارے پکوان تیا ٓر کیے جاتے ہیں جہاں چیزوں کو صرف تلنا پڑتا ہے۔ کسی بھی چیز کو گرم تیل میں تلنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ وہ خواتین جنہیں کھاناپکاتے ہوئے برسوں گذر چکے ہوں وہ بھی چیزوں کو تلتے ہوئے احتیاط کرتی ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تیل میں کسی بھی چیز کو بھونتے وقت معمولی سی غلطی سے بھی چھینٹے اڑ کر آپ پر آسکتے ہیں۔ جس سے نہ صرف آپ کی جلد کو نقصان پہنچ سکتاہے بلکہ کچن بھی گندا ہوسکتاہے۔ اس کے لیےہم آپ کو چند ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں۔

تیل میں اجزا کو آہستہ آہستہ شامل کیا جائے

کسی بھی چیز کو تیل میں تلتے وقت عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ جب تیل گرم ہوجائے تو تھوڑی مقدار میں تیل کو آہستہ آہستہ بھونیں۔ کچھ خواتین تیل میں اجزا کو شامل کرنے کےلیے ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں،یہ کام ماہرینک و ہی زیب دیتا ہے۔ اگر آپ کھانا پکانے میں ماہر نہیں ہیں تو چمچ یا چمٹے کی مددسے تیل میں اجزاکو شامل کریں۔

درست برتن کا انتخاب کریں

کسی بھی چیز کو تلنے کےلیے درست برتن کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ ہمیشہ گہرے پینے والا برتن یا کڑاہی استعمال کریں اس کی وجہ سے تیل کے چھینٹے اندر ہی اندر ابلتے رہتے ہیں۔ اگر اپ کھانا بنا نے میں ماہر نہیں ہیں تو آپ کو چاہیے کہ تھوڑا سا بڑا برتن استعمال کریں۔ یہاں تک کہ کم چیزیں تلنا ہوتب بھی۔ اس کے ساتھ ہی اجزا کو درمیان میں ڈالیں۔ برتن کو اوور فلو نہ ہونے دیں۔

تیل میں پانی نہ شامل ہونے دیں

کسی بھی چیز کو گرم تیل میں فرائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں پانی بالکل شامل نہ ہو اکثر ہم برتن کو خشک کیے بغیر گیلے برتن میں ہی تیل ڈال کر گرم کرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے تیل اڑنے لگتا ہے۔ اس لیے برتن کو اچھی طرح صاف اور خشک کر کے ہی اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ سبزیاں یا مچھلی یا گوشت کو تیل میں فرائی کررہی ہیں تو انہیں اچھی طرح پونچھ کر خشک کرنے کے بعد فرائی کریں۔

ان طریقوں پر بھی عمل کریں

کسی بھی چیز کو تیل میں تلنے سے پہلے آپ چند چیزیں اس میں شامل کر سکتی ہیں جس سے تیل کے چھینٹے نہیں اڑیں گے۔

اس کےلیے آپ تیل کو گرم کرتے وقت اس میں چٹکی بھر نمک بھی ڈال سکتی ہیں۔ نمک میں اضافی نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جس سے تیل کے چھڑکاو میں کمی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ تیل میں آدھا چمچ آٹا یا چنے کا آٹا بھی ڈال سکتی ہیں۔ تاہم اس بات کا خیال رکھیں ان کی زیادہ مقدار تیل کو خراب کر سکتی ہے۔ اور اس سےذائقہ میں بھی فرق آسکتا ہے اس لیے اس کی تھوڑی سی مقدار شامل کریں اور استعمال کے بعد تیل کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے اسے چھلنی سے چھان لیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *