(ویب ڈیسک ) حکومت ، اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مطالبات پیش کردیے ۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔
اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ مطالبات اگلی ملاقات میں تحریری طورپر پر پیش کیے جائیں گے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ اپوزیشن کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اگلی میٹنگ کی تاریخ طے ہوگی۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ہدایت پر کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن کمیٹی مشاورت سے تحریری مطالبات لائے تاکہ آگے بڑھ سکیں ،طے پایا پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے نشست کا تعین کیا جائے گا۔
Source link