واٹس ایپ  صارفین کیلئے  خوشخبری نیادلچسپ فیچر متعارف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
واٹس ایپ  صارفین کیلئے  خوشخبری نیادلچسپ فیچر متعارف
واٹس ایپ  صارفین کیلئے  خوشخبری نیادلچسپ فیچر متعارف

(ویب ڈیسک )  معروف میسجنگ ایپ   واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔   واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اسٹیٹس کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین میوزک کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹوریز فیچر کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ  میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس سیکشن کا یوزر انٹرفیس تبدیل کیا جا رہا ہے۔جس میں  ایک نیا میوزک آئیکون صارفین کو ڈرائنگ ایڈیٹر کے اوپر اس وقت نظر آئے گا جب ان کی جانب سے ایک اسٹیٹس واٹس ایپ میں پوسٹ کیا جائے گا۔

صارفین اس آئیکون پر کلک کرکے اپنے پسندیدہ گانوں کو تلاش کرسکیں گے اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا حصہ بناسکیں گے۔

جب کسی گانے کو منتخب کرلیا جائے گا تو صارفین کے پاس کسی مخصوص سیکشن کو سلیکٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

تصویر مبنی اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ دورانیے جبکہ ویڈیو کلپ کے لیے مختلف دورانیے کے میوزک کو سلیکٹ کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ محدود افراد کو دستیاب ہے اور اسے تمام صارفین کیلئے کب متعارف کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ کہنا ابھی مشکل ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *