کراچی آنے والی امریکی خاتون کا1لاکھ ڈالر کا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی آنے والی امریکی خاتون کا1لاکھ ڈالر کا مطالبہ
کراچی آنے والی امریکی خاتون کا1لاکھ ڈالر کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستانی نوجوان کے عشق میں مبتلا ہوکر امریکا سے آنے والی خاتون اونیجا رابنسن نے حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکن خاتون اونیجا رابنسن نے کراچی میں رمضان چھیپا کےساتھ میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

اونیجا رابنسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان حکومت کو چاہیے کہ نئی سڑکیں اور نئی بسیں دے ۔ حکومت سڑکوں کی صفائی کریں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ آپ سب مجھے پاکستانی کہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ میں جلد اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جاؤں گی۔انہوں نے حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ بھی کردیا۔  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے صرف 20 ہزار ڈالر چاہئیں جبکہ 80 ہزار ڈالر میں کراچی کی سڑکوں پر لگاؤں گی۔

ان کے بچوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں ان کی پرورش کر چکی ہوں۔ وہ جوان ہیں میں ان کو اپنے ساتھ دبئی لے جاؤں گی۔

اس موقع پر رمضان چھیپا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون کل سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی۔مجھ سے یہ نہیں دیکھا گیا۔میں پوری رات نہیں سویا ہوں ۔ہماری خواتین رضا کار بھی ان کی خدمت پر مامور ہیں۔ خاتون کا ذہنی توازن کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ پانچ منٹ پہلے کچھ بات کرتی ہے ، پانچ منٹ بعد کچھ اور کہتی ہے۔
رمضان چھیپا نے احمد ندال سے گزارش کی کہ وہ فوری چھیپا ویلفیئر آئے۔میں احمد کی اس سے خود ملاقات کرواؤں گا۔اس معاملے سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا ۔میرے بچے میری گزارش ہے اس معاملے کو جلد ازجلد حل کرو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس رات سے خواتین کے فون آرہے ہیں کہ چھیپا صاحب اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔

اونیجا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ 11 فروری کو ان کے ویزہ کی معیاد ختم ہو جائے گی۔

اونیجا اینڈریو کی زنگر برگر سے تواضع
چھیپاحکام  کی جانب سے امریکی خاتون کو چیس برگر کھلایاگیا.اونیجا برگر کھاکر فوڈ چین سے باہر نکلی تو شہریوں نے دیکھ کر سیلیفیاں لینا شروع کردیں۔

اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ ’اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور یہ تعلق آن لائن قائم ہوا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا لیکن گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔‘

امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں رہیں تاہم بعد میں ان کا ٹکٹ اور وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ایئرپورٹ پولیس کے مطابق ’ایک این جی او نے خاتون کی امریکہ واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی جبکہ امریکی قونصل خانے کی دو رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی اور خاتون سے بات چیت کی تاکہ انہیں امریکہ بھیجنے پر آمادہ کیا جا سکے۔تاہم خاتون واپس جانے سے مسلسل انکار کرتی رہیں۔

پولیس کے مطابق ’امریکی قونصل خانے کی ٹیم کا کہنا تھا کہ خاتون کو واپس بھیجنے کے لیے زبردستی نہیں کر سکتے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *