لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی


بھارت میں باپ نے 23 سالہ سرکاری اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے اس کی شادی اپنی بیٹی سے کروا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں مڈل اسکول ٹیچر گوتم گمار کو 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹوں میں اغوا کار کی بیٹی سے جبری طور پر شادی کروادی۔

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور مڈل اسکول ٹیچر بنے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ’پکڑوا ویوا‘ بہار میں عام بات بن چکی ہے جس کا مطلب جبری یعنی بندوق کی نوک پر شادی ہے، اس رسم میں غیرشادی شدہ مردوں کی زبرددستی شادی کروائی جاتی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جب گوتم گھر نہ پہنچا تو اس کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہا کہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوتم کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت لے جایا جائے گا جبکہ لڑکی کے رشتے داروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *