ٹک ٹاک کی یوٹیوب کو ٹکردینے کی تیاریاں مکمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹک ٹاک کی یوٹیوب کو ٹکردینے کی تیاریاں مکمل
ٹک ٹاک کی یوٹیوب کو ٹکردینے کی تیاریاں مکمل

شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد فیچرز پیش کردیے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز کو پیش کردیا گیا، ترتیب وار صارفین کو ان تک رسائی دی جائے گی۔

اب ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی ایکسپلور کا ٹیب شامل ہوگا جب کہ فار یو ٹیب کو بھی مزید بہتر کردیا گیا۔

اسی طرح ٹک ٹاک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں گیم کی لائیو اسٹریم بھی دیکھ سکیں گے جو کہ یوٹیوب پر مقبول ترین فیچر ہے۔

ٹک ٹاک ڈیسک ٹاپ ورژن کو بھی موبائل ایپ ورژن کی طرح آسان اور سادہ بنادیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کمپیوٹر پر بھی شیئرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کر سکیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن کی لے آؤٹ بھی تبدیل کرکے بہتر کردیا گیا اور تمام صارفین کو پیش کیے گئے فیچرز تک ترتیب وار رسائی دے دی جائے گی۔

اب جہاں ٹک ٹاک نے ڈیسک ٹاپ ورژن کو یوٹیوب جیسا بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے، وہیں ٹک ٹاک پر 60 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش جاری ہے۔

ابتدائی طور پر ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہوتی تھی لیکن بعد ازاں اس دورانیے کو بڑھا دیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر جلد ہی تمام صارفین کو طویل ویڈیوز یعنی 60 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *