ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل میں جگہ نہ ملنے پر بھارتی فلموں میں انٹری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل میں جگہ نہ ملنے پر بھارتی فلموں میں انٹری
ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل میں جگہ نہ ملنے پر بھارتی فلموں میں انٹری

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے مداحوں کے لیے ”آئی پی ایل 2025“ کی نیلامی ایک دھچکے سے کم نہ تھی، جب یہ حیران کن خبر سامنے آئی کہ انہیں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔ وارنر کی کرکٹ صلاحیتوں کے مداح جہاں مایوس ہوئے، وہیں ان کے تفریحی ریلز اور ڈانس ویڈیوز کے دیوانے بھی اداس دکھائی دیے۔

وارنر کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ نہ صرف سپر اسٹار الو ارجن نے ان کے ”بُٹا بومّا“ گانے پر ڈانس کو سراہا بلکہ وہ ”آر آر آر“ کے ہدایت کار ایس ایس راجمولی کے ساتھ ایک اشتہار میں بھی نظر آئے۔ اگرچہ وہ اس سال آئی پی ایل میں اپنے کرکٹ مداحوں کو محظوظ نہیں کر پائیں گے، لیکن ان کے تفریحی انداز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، ”پُشپا 2“ جیسی بلاک بسٹر فلم پیش کرنے والے ”میتھری مووی میکرز“ اب اپنی نئی فلم ”رابن ہُڈ“ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، جس میں ڈیوڈ وارنر بھی اپنی فلمی اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینکی کڈومولا کر رہے ہیں، جبکہ نیتھن اور سری لیلا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم پروڈکشن ہاؤس ”میتھری مووی میکرز“ کے روی شنکر نے ایک پروموشنل ایونٹ میں اس خبر کی تصدیق کی، حالانکہ وہ یہ راز پہلے تک چھپائے رکھنا چاہتے تھے۔ ابتدائی طور پر ”رابن ہُڈ“ کو 25 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، جن میں ”پُشپا 2“ کی زبردست کامیابی بھی شامل تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی آسٹریلوی کرکٹر نے ہندوستانی فلم میں قدم رکھا ہو، اس سے قبل بریٹ لی بھی ”یون انڈین“ نامی ہندی-آسٹریلوی فلم میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ تاہم، وارنر کے حوالے سے سب سے خاص بات ان کا دلچسپ اور مزاحیہ انداز ہے، جس نے انہیں سوشل میڈیا سینسیشن بنا دیا ہے۔

دوسری جانب، ”رابن ہُڈ“ 28 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ وینکی کڈومولا کی نیتھن کے ساتھ تیسری فلم ہے، اس سے پہلے وہ ”چالو“ اور ”بھیشما“ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم کا میوزک جی وی پرکاش کمار نے ترتیب دیا ہے جبکہ سینماٹوگرافی سائی سیرام نے سنبھالی ہے۔ یہ نیتھن اور سری لیلا کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں 2023 میں ”ایکسٹرا آرڈنری مین“ میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *