سیریز ہارنے کی وجہ خراب بولنگ ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیریز ہارنے کی وجہ خراب بولنگ ہے
سیریز ہارنے کی وجہ خراب بولنگ ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ سیریز ہارے ہیں کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویلنٹن میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے خراب بولنگ کا اعتراف کیا اور کہا کہ ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نئی ہے کھلاڑیوں کو جلد سیکھنا ہوگا، کوشش کریں گے سیریز کا آخری ٹی 20 جیت کر جائیں۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوئے لیکن وکٹ نہیں ملی، نیوزی لینڈ آئے تو بہت چیلنجز کا سامنا تھا، کوشش ہوگی سیریز 3-2کرکے جائیں ، بیٹرز کو باؤنس اور پیس کا سامنا تھا، ماضی کی نسبت اب زیادہ باؤنس ہوتی ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹر کو بتایا کہ پیس کے ساتھ لڑنا نہیں ہے اس کو استعمال صحیح کرنا ہے، بولرز کو بھی بتایا کہ یہاں اس طرح کی لینتھ رکھنی ہے ، ابرار کو آٹھ میچز ملے ہیں جو زیادہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل بروز بدھ کو کھیلا جانا ہے، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے.

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *