پاکستان کا جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 129 رنز کا ہدف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کا جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 129 رنز کا ہدف
پاکستان کا جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 129 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیدیا۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

آج کے میچ میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم، محمد علی، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، عبد الصمد اور حارث رؤف پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *