
کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب صارفین موشن فوٹوز شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنجز میں استعمال کے لیے دستیاب ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین تصاویر لیتے وقت چھوٹے ویڈیو کلپس یا آڈیو ریکارڈ کر کے انہیں اپنے دوستوں یا گروپ میں بھیج سکتے ہیں۔
یہ فیچر آئی فون کے لائیو فوٹوز کی طرح ہوگا اور اب میٹا کی زیرملکیت ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی یہ فیچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جب یہ فیچر مکمل طور پر جاری ہوگا، صارفین کے پاس موشن فوٹوز شیئر کرنے کا ایک نیا بٹن دستیاب ہوگا۔
اگر کسی صارف کے فون میں یہ فیچر سپورٹ نہیں کرتا تو وہ اسے ان سپورٹڈ فائل ٹائپ کی شکل میں دیکھیں گے۔