پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی



چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پی پی اپنے تحفظات پربات کررہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اپنے تحفظات پر بات کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا، ملیشیاء میں عالمی کانفرنس میں دعوت ملی ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت مسائل اٹھاؤں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے دعاگو ہوں، پاک افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ملک کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *