
(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اپریل 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔
تیل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول 254.63روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔
Source link








