
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف ہر قیمت پر کارروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔








