قومی با ﺅلر حسن علی کی آئی پی ایل میں شرکت کی خواہش
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے 2008ئ_ میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز پر کھیلنے کی طویل پابندی کے باوجود اپنی پرجوش خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حسن علی نے کہا کہ ہر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے اور وہاں کھیلنا میری خواہش ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی لیگوں میں سے ایک ہے اور مستقبل میں موقع ملا تو میں وہاں ضرور کھیلوں گا۔اس پابندی نے پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز بشمول شعیب ملک، شعیب اختر، کامران اکمل، سہیل تنویر، شاہد آفریدی اور دیگر کو آئی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے بھارتی لیگ سے دور رکھا ہے۔
کامران اکمل اور سہیل تنویر آنجہانی آسٹریلین لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی کپتانی میں آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن جیتنے والی راجستھان رائلز کا حصہ تھے۔