اہم امریکی عہدیدار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: ترجمان دفترخارجہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اہم امریکی عہدیدار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: ترجمان دفترخارجہ


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے آنے والے دو ہفتوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ دوہفتوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کریں گے، ان میں سے امریکی اسسٹنٹ سکریٹری جولیٹا والس کل دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ٹام ویسٹ 7 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے اور 9 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جب کہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا پاکستان کا دورہ 9 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہوگا۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *