نسیم شاہ کا انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رہیب مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو_¿لر نسیم شاہ کا انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رہیب مکمل ہو گیا۔فومی فاسٹ باو_¿لر نسیم شاہ ایشیاءکپ میں کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، نسیم شاہ نے انگلینڈ سے سرجری کروائی اور وہیں صحت یاب ہوئے۔نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔