کوٹ لکھپت جیل میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خطمذاکرات کی حمایت کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کوٹ لکھپت جیل میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خطمذاکرات کی حمایت کردی
کوٹ لکھپت جیل میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خطمذاکرات کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھ دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ خط شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید کیجانب سے لکھا گیا ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے۔ ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔

ہم کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ  ہر سطح پر گفت وشنید ہی واحد حل ہے۔ گفت وشنید ہی بالعموم پاکستان کو بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں۔ وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں نے وکیل رانا مدثر کے ذریعے خط بھجوایا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *