
ویب ڈیسک: وزیر مواصلات علیم خان اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ کمیٹی اجلاس کے دوران آپس میں لڑ پڑے، ان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچایا ہے۔
میں اس سوال کو اپنی ذاتی تذلیل سمجھتا ہوں، اس پر سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سوال کرنا الزام لگانا نہیں ہوتا۔
سینیٹر پلوشہ خان کہنا تھا کہ آپ اس سوال کو اتنا ذاتی نوعیت کا کیوں سمجھ رہے ہیں؟سوال کرنے پر وفاقی وزیر سیخ پا ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا جہاں کے بےایمان یہاں اکٹھے ہوگئے ہیں، سینیٹر پلوشہ خان نےکہا آپ سوال کرنے پر سیخ پا ہیں کیوں کہ آپ گلٹی ہیں۔
وفاقی وزیر نے سخت جملے استعمال کرتے ہوئے کہا’میں تمہارے کرتوت سب کے سامنے رکھوں، تمہاری جرآت کیسی ہوئی، مجھ سے ایسے بات کرنے پر۔
سینیٹر پلوشہ خان کا بھی پارہ ہائی ہوگیا، وفاقی وزیر کے رویہ پر کمیٹی رولنگ دے، وفاقی وزیر اگر میری ذات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو کریں، سینیٹر پلوشہ خان نے مطالبہ کیا کہ اس رویے پر رولنگ دی جائے.
علیم خان نے کہا کہ ’ہمیں جیسا ٹریٹ کیا جائے گا، ہم ویسے ہی جواب دیں گے۔ اگر ہماری ذات پر بات کی جائے گی تو ہم بھی اسی سطح پر جواب دیں گے۔ ہم نے تو اپنا موقف واضح کر دیا ہے لیکن جب ان کی ذات پر بات آئے گی تو ان کے پاس جواب نہیں ہوگا۔ تاہم ہم اس سطح پر گرنا نہیں چاہتے جس پر وہ گر رہے ہیں‘۔









