افغان سرزمین سے دہشت گردی: پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈی مارش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
افغان سرزمین سے دہشت گردی: پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈی مارش
افغان سرزمین سے دہشت گردی: پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈی مارش



اسلام آباد:افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا۔ دفترِ خارجہ میں افغان سفارتی اہلکار کو باضابطہ طور پر ڈی مارش دیا گیا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو افغانستان میں دہشت گرد گروہوں، بالخصوص فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پر سخت تشویش ہے۔ بیان میں افغان طالبان پر ان گروہوں کی معاونت کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *