وزارت خارجہ پاکستان نے برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری کردیا 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزارت خارجہ پاکستان نے برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری کردیا 
وزارت خارجہ پاکستان نے برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری کردیا 

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق   ڈیمارش برطانوی شہربریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کے حوالے سےجاری کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   برطانیہ میں پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے  استعمال کیاگیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین  نے چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف  انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں گیئں اور کہا گیا کہ ان کو  ایک کار بم دھماکے میں قتل کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیاہے۔برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔پاکستان امیدکرتا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت   کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایاجائےگا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *