
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران صدر کو شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، علاقائی صورت حال، بین الاقوامی امور، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں استحکام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی۔
صدر اور وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا جبکہ روانگی کے موقع پر اعلیٰ حکام کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں نے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیاگیا۔









