پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ



کراچی:پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، جن کا استقبال نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس نے سلامی پیش کی جبکہ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ آفیسر کیڈٹ عمر مختار (پاکستان) اور آفیسر کیڈٹ الذھبی فہد حسام فرید (عراق) کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔ مڈشپ مین محمد عزیر عباس کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے اکیڈمی کو ایک قابلِ فخر ادارہ قرار دیا۔

ریئر ایڈمرل محمد احمد ابراہیم نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کو بھی سراہا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *