
کراچی: سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی پہلی خاتون سٹیٹ بینک گورنر تھیں اور بین الاقوامی و قومی سطح پر بینکاری اور مالیات میں وسیع تجربہ رکھتی تھیں۔
انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور معاشیات، بینکاری اصلاحات اور سرمایہ منڈی کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔









