پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا
پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا

(ویب ڈیسک ) پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی۔

عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قراردی گئی ہے۔ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی۔

نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وکلاء برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا، میاں علی اشفاق کا کیس لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *